Sbs Urdu -

  • Author: Vários
  • Narrator: Vários
  • Publisher: Podcast
  • Duration: 53:09:11
  • More information

Informações:

Synopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodes

  • ڈیفنس فورس اصلاحات: فوجیوں کے جرائم کو سویلین ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا

    03/12/2024 Duration: 07min

    وفاقی حکومت نے حالیہ اورسابق فوجیوں کی خودکشی کے تین سالہ رائل کمیشن پر اپنا باضابطہ جواب جاری کر دیا ہے۔ کمیشن کی تقریبا تمام سفارشات کو قبول کر لیا گیا ہے اور وزیر دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فوج میں جنسی تشدد کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

  • نیوز فلیش:03 دسمبر 2024 کی مختصر خبریں

    03/12/2024 Duration: 02min

    حلب میں پھنسے ہوئے خاندان کے بارے میں آسٹریلینز فکرمند اور معذور افراد کے عالمی دن پر معذور قیادت کو تسلیم کیا گیا۔

  • Understanding Indigenous knowledge of weather and seasons - موسم اور آب وہوا کی انڈیجنس معلومات کو سمجھیں

    03/12/2024 Duration: 09min

    You’re probably familiar with the four seasons—Summer, Autumn, Winter, and Spring—but did you know that First Nations people have long recognised many more? Depending on the location, some Indigenous groups observe up to six distinct seasons each year. - آپ شاید چار موسموں سے واقف ہوں گے—گرما، خزاں، سرما اور بہار—لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فرسٹ نیشنز کےلوگ ایک طویل عرصے سے موسم کے مختلف انداز پہچانتے ہیں ؟ محل و وقوع کے اعتبار سے کچھ انڈیجنس گروہ ایک سال کے دوران چھ مختلف موسموں کامشاہدہ کرتے ہیں۔

  • Navigating hard talks on important life matters of will and power of attorney - وصیت اور مختار نامہ جیسے موضوعات پر مکالمہ کیوں ضروری ہے؟

    03/12/2024 Duration: 08min

    Discussing sensitive topics like wills, power of attorney, and funeral planning can be difficult for immigrants in Australia. Learn how organizations such as the South Asian Muslim Association of Australia assist elders and their families in navigating these challenging conversations and managing important life decisions like wills and power of attorney. - عمومی طور پر آسٹریلیا کے تارکینِ وطن میں وصیت، مختار نامہ یا پاور آف اٹارنی اور تجہیز و تدفین جیسے اہم موضوعات پر وقت سے پہلے بات کرنا مشکل سمجھا جاتا ہے۔ جانئے ساؤتھ ایشین مسلم ایسوایشن آف آسٹریلیا جیسی تنظیم ان معاملات پر کس طرح بزرگوں اور ان کے خاندانوں کی رہنمائی کر رہی ہے۔

  • Where's the harm? Experts, tech giants react to Australia's social media ban for under 16s - کم عمر نوجوانوں پر سوشل میڈیا کی پابندیاں، نقصان کس کو ہوگا؟

    02/12/2024 Duration: 04min

    In a world-first, Australia is banning social media for people under 16. Under the new law, tech companies must take 'reasonable steps' to prevent such users from accessing services like Snapchat, TikTok, Facebook and Instagram. While other jurisdictions abroad have limited access without parental permission, this is one of the toughest restrictions. - آسٹریلیا 16 سال سے کم عمر افراد کے لئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندی عائد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، نئے قانون کے تحت، ٹیک کمپنیوں کو 16 سال سے کم عمر صارفین کو اسنیپ چیٹ، ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام جیسی سروسز تک رسائی سے روکنے کے لیے 'معقول اقدامات' کرنا ہوں گے۔ نوجوانوں اور سوشل میڈیا کمپنیز کا رد عمل جانئے اس پوڈکاسٹ میں

  • اردو نیوز فلیش:02 دسمبر 2024

    02/12/2024 Duration: 03min

    سوشل میڈیا پر اشتہاروں کے لئے سخت تقاضے فراڈ سے بچنے میں معاون ہوں گے سابق فوجیوں کی خودکشی کو روکنے کے لیے اصلاحات کی نگرانی کے لیے ایک نئے کمیشن کا اعلان... سائنسدانوں کے ایک گروپ کی ایک نئی رپورٹ میں معلوم ہوا ہے کہ کم لاگت کی سادہ تبدیلیاں آسٹریلیا کے سب سے بڑے دریائی نظام کی گرتی ہوئی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں۔

  • Hamida’s among millions helped by a frontline charity that now fears for its own future - آسٹریلیا کی لاکھوں رفاہی تنظیمیں کس طرح حمیدہ جیسے پناہ گزینون کے لئے اہم ہیں؟

    02/12/2024 Duration: 04min

    More than 400,000 people visit a Neighbourhood House or community centre each week across Australia. However, the frontline charity is struggling to meet soaring demand for services including food relief and financial support. - آسٹریلیا بھر میں ہر ہفتے چار لاکھ سے زیادہ افراد نیبر ہڈ ہاؤسز یا کمیونٹی سینٹرز کی مدد پر انحصار کرتے ہیں۔مگر یہ خیراتی اور رفاہی ادارے خوراک کی فراہمی اور مالی مدد کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں ، مہنگائی کے باعث یہ مراکز وفاقی حکومت سے مدد کی درخواست کر رہے ہیں۔

  • Are Australian workplaces safe for migrant women? - SBS Examines:کیا آسٹریلیا میں کام کی جگہیں تارکین وطن خواتین کے لئے محفوظ ہیں؟

    29/11/2024 Duration: 06min

    New research has highlighted the high rates of workplace sexual harassment and assault experienced by migrant women. Experts say there are many reasons why this type of abuse often goes unreported. - نئی تحقیق نے کام کی جگہ پر ہونے والی جنسی ہراسانی اور حملوں کی بلند شرحوں کو اجاگر کیا ہے جس کا تجربہ تارکین وطن خواتین کو ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے اس قسم کے بدسلوکی کی اکثر اطلاع نہیں دی جاتی ہے۔

  • Asylum seeker advocates say the government is abandoning multicultural communities - نیا مائیگریشن قانون: آسٹریلین حکومت پر ملٹی کلچرل کمیونیٹیز کو بے یار و مددگار چھوڑنے کا الزام

    29/11/2024 Duration: 07min

    Labor's package of migration legislation will pass the Senate, with the Coalition agreeing to pass the three bills. The changes to the Migration Act would give the immigration minister powers to impose blanket visa bans on countries, pay third countries to deport non-citizens, and ban items like phones from detention centres. - لیبر حکومت کا امیگریشن یا ترک مکانی سے متعلق نیا قانونی پیکیج حزبِ اختلاف کی حمایت سے سینیٹ میں منظور ہوگیا۔ مائیگریشن ایکٹ میں ہونے والی تبدیلیوں سے امیگریشن وزیر کو یہ اختیار مل جائے گا کہ وہ ان ممالک کے شہریوں کو ویزے جاری نہ کریں جو آسٹریلیا سے ملک بدرکئے جانے والے اپنے شہریوں کو واپس نہ لیں ۔ اس کے علاوہ کسی کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے تیسرے ممالک کو ادائیگی اور حراستی مراکز میں موبائیل فون جیسی اشیاء پر پابندی جیسے نئے ضوابط بھی اس نئے قانوں کا حصہ ہیں۔ پناہ گزینوں کے حامی گروپس نے نئے مائیگریشن قانون پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

  • ہفتہ رفتہ 29 نومبر 2024:پورے ہفتے کی خبروں کا خلاصہ

    29/11/2024 Duration: 04min

    متنازعہ ہجرت کے بل سمیت سینٹ سے درجنوں بلز کی منظوری حزب اللہ اور اسرائیل کا ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزم نسل پر ستی کے خاتمے کے لئے قانون سازی پر زور دیا جا رہا ہے

  • اسپورٹس راونڈ اپ: بھارتی کرکٹ ٹیم کی وزیراعظم انتھونی البانیز سے ملاقات

    29/11/2024 Duration: 07min

    پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد زمبابوے سے بھی ون ڈے سیریز جیت لی اور جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی

  • مردوں میں کھانے کی بد احتیاطی کیوں کم رپورٹ کی جاتی ہے؟

    28/11/2024 Duration: 10min

    ایک عام غلط فہمی ہے کہ کھانے کی بد احتیاطی صرف خواتین اور لڑکیوں کو متاثر کرتی ہے ، اس حقیقت کے باوجود کہ متاثر ہونے والوں میں سے ایک تہائی سے زیادہ مرد ہیں۔

  • 'You'll never get social cohesion without dealing with racism first': Race Relations Commissioner - نسل پرستی کا خاتمے کے فریم ورک کا اعلان اور سینٹ میں پالین ہینسن پر نسل پرستی کے الزامات

    27/11/2024 Duration: 07min

    The Australian Human Rights Commission has called on the Federal Government to set up a National Anti-Racism Taskforce. It's one of the key recommendations of a comprehensive plan .. commissioned by the Morrison Government and formally launched today, which sets out a plan to tackle structural and systemic racism. - ایک ایسے وقت جب آسٹریلیا میں نسل پرستی کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا گیا ہے، سینٹ میں نسل پرستی کے تناظر میں جذباتی بحث اور تعصب کے الزامات کے شور شرابے کے دوران ایک سنیٹر کو سینٹ سےعارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ مگر سوسری طرف آسٹریلین رہنماؤں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر قانونی تبدیلیوں کے ذریعے نسل پرستی کے خاتمے کے لیے ایک تاریخ ساز منصوبے پر عملدرآمد کریں۔

  • پاکستان رپورٹ: وفاقی دارلحکومت میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون

    27/11/2024 Duration: 10min

    رات میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے مظاہرین کے خلاف آپریشن کے بعد وفاقی دارلحکومت کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے اس پوڈکاسٹ میں ہم نے اسلام آباد سے اصغر حیات سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

  • دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024: جہاں میڈ اِن پاکستان جنگی ہتھیار توجہ کا مرکز بن گئے

    27/11/2024 Duration: 12min

    شہپرتھری ڈرون، حیدر ٹینک، اینٹی ایئرکرافٹ گن، ٹریک گن اوران جیسے دیگر کئی جنگی ہتھیار اور ساز و سامان، جنھیں وزراتِ دفاع پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پیش کیا گیا، اس نمائش میں 38 ممالک کے 532ایگزیبیٹرز نے شرکت کی، ساتھ ہی آئیڈیاز 2024 کی اہم بات یہ بھی تھی کہ پاکستان میں تیار ہونے والے جنگی ساز و سامان کے ساتھ ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہتھیار اور جنگی صورتحال میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ریڈارز بھی تھے جنھوں نے بڑے پیمانے پرغیر ملکی وفود کو اپنی جانب راغب کیا۔

  • نیوز فلیش:26 نومبر 2024 کی مختصر خبریں

    26/11/2024 Duration: 03min

    اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ناگزیر ہے اور چینی سفیر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات دوبارہ پٹری پر آ گئے ہیں

  • ناردرن ٹیریٹری کی تاریخی تحقیقات میں گھریلو تشدد پر روشنی ڈالی گئی ہے

    26/11/2024 Duration: 03min

    ناردرن ٹیریٹری کورونر نے چار ایب اوریجنل خواتین کو ان کے ساتھیوں کے ہاتھوں قتل کرنے کے بارے میں اپنے نتائج پیش کیے ہیں۔ ایک سال تک جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد ایلزبتھ آرمیٹیج نے خواتین اور بچوں کے خلاف 'مسلسل تشدد' کی ایک مایوس کن تصویر پیش کی ہے، جس میں فرنٹ لائن ایجنسیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان کی مالی اعانت کم ہے۔

  • Understanding how pharmacies operate in Australia - آسٹریلیا میں فارمیسیز کیسے کام کرتی ہیں ؟

    26/11/2024 Duration: 10min

    In Australia pharmacists dispense prescription medications and provide healthcare advice, educating the community on the use of medicines and disease prevention. - آسٹریلیا میں فارماسسٹ ڈاکٹر کے نسخے پر ادویات دیتے ہیں جبکہ صحت کی دیکھ بھال کے مشورے بھی دیتے ہیں اور کمیونٹی کو ادویات کے استعمال اور بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرتے ہیں۔

  • کیا COP29 نتیجہ خیز رہی؟

    25/11/2024 Duration: 07min

    COP29 سربراہی اجلاس واضح موسمیاتی مالیاتی اہداف طے کئے بغیر ختم ہو گیا ہے، اس صورتحال نے گلوبل وارمنگ سے نمٹنے اور تبدیل ہوتے موسم سے نبرد آزما کمزور ممالک کی مدد کے لیے فنڈنگ کے وعدوں پر تقسیم کو نمایاں کیا گیا ہے۔

  • نیوز فلیش:25 نومبر 2024 کی مختصر خبریں

    25/11/2024 Duration: 03min

    ڈپٹی پرائم منسٹر کے چیف آف سٹاف نے ان دعووں پر قانونی کارروائی کا آغاز کیا کہ انہیں ملازمت سے زبردستی نکال دیا گیا تھا۔ چار ایب اوریجنل خواتین کے قتل سے متعلق تاریخی تحقیقات کے نتائج کا اعلان آج متوقع ہے پلاسٹک کی آلودگی پر اقوام متحدہ کی بات چیت اس مسئلے پر اہم پیش رفت کرنے کا موقع فراہم کرسکتی ہے۔

page 2 from 25