Informações:
Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
اردو نیوز فلیش بدھ 3 جنوری: جاپانی طیارے کی ٹکر اور آتشزدگی، 12 آسٹریلین سمیت تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ
03/01/2024 Duration: 03minجاپان کے وزیر اعظم کا ٹوکیو کے ہنیدا ہوائی اڈے پر کوسٹ گارڈ کے طیارے کے جاپان ایئر لائنز کے طیارے سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے عملے کے پانچ ارکان کو خراج عقیدت، وزیر اعظم انتھونی البانیز کی عراق جنگ کی دستاویزات کو عوامی آرکائیو میں نہ دینے پر سابقہ موریسن حکومت پر تنقید۔ حماس کے سینئر رہنما کی ہلاکت کے بعد فلسطینی مظاہرین سڑکوں پر ۔ایس سی جی میں نئے سال کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز ڈیوڈ وارنر کے الوداعی ٹیسٹ میچ کے طور پر ہوا.
-
پاکستان رپورٹ: سپریم کورٹ نے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کے کیس میں تین عدالتی معاون مقرر کردیے
03/01/2024 Duration: 11minسپریم کورٹ نے 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کے کیس میں فیصل صدیقی، عزیر بھنڈاری اور ریما عمر کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔ سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان اور اعتزاز احسن کے وکیل کے درمیان تکرار۔ مولانا فضل الرحمن نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی ہے۔
-
سڈنی میں پنک ٹیسٹ سے قبل پاکستانی شائقین کا ریلی کا اہتمام
03/01/2024 Duration: 05minپاکستانی شائقین نے سڈنی ٹیسٹ کے آغاز کے لیے موور پارک سے سڈنی کرکٹ گراونڈ تک ریلی کا انتظام کیا تھا۔ اس پوڈکاسٹ میں جانیے اس ریلی کے شرکا کے تاثرات۔
-
Robot revolution - a year of android advances - کیا مصنوعی ذہانت کی برق رفتار ترقی کمپیوٹر اسکرین پر انحصار ختم کردے گی؟
02/01/2024 Duration: 04minAndroids boosted by Artificial Intelligence are mimicking their creators and wowing visitors at tech shows around the world. - آپریٹنگ سسٹمز میں مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی روزافزوں پیشرفت کو دیکھتے ہوے امکان ہے کہ جلد ہی بیشتر کاموں کے لیے ہم اسکرینوں کے استعمال کے بجائے براہ راست ٹیکنالوجی سے بات کریں گے۔
-
نیوز فلیش 2 جنوری 2024: کوئنز لینڈ کی ایمرجنسی سروسز نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ محتاط رہیں
02/01/2024 Duration: 04minجاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، کم از کم پانچ افراد ہلاک اورکھیل میں، ڈیوڈ وارنر کی ٹیسٹ کیپ غائب۔ مزید سنیے نیوز پوڈکاسٹ میں۔
-
Shahid Afridi and Jahangir Khan: Unveiling stories, captivating snaps, and Facebook live excitement - شاہد آفریدی اور جہانگیر خان کی دلچسپ باتیں، بولتی تصویریں اور فیس بک لائیو
01/01/2024 Duration: 19minLegends collide on SBS Urdu's Facebook Live as Jahangir Khan and Shahid Afridi spill exclusive insights, unveiling personalised stories for their audience. - شاہد آفریدی اور جہانگیر خان ایس بی ایس اردو کے سامعین کے روبرو. کھیلوں کی دنیا کے دو مایہ ناز پاکستانی جہانگیر خان اورشاہد آفریدی کے ساتھ یکم جنوری 2024 کو ہونے والے دلچسپ فیس بکُ لائیو میں دونوں لینجنڈری کھلاڑیوں نے کئی ایسے واقعات شئیر کئے جو کم ہی لوگوں کو معلوم ہیں۔
-
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شکست محمد حفیظ نے امپائرنگ پر سوالات اٹھا دیے
29/12/2023 Duration: 04minباکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو چوتھے روز 79 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کے بعد ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے امپائرنگ پر سوالات اٹھا دئے۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
Sydney gears up for New Year's Eve celebrations - سڈنی میں سال نو کا جشن قدیم اصلی باشندوں کے رنگوں میں
29/12/2023 Duration: 05minWith its impressive fireworks, giant video projections and massive crowds, New Year’s Eve celebrations in Sydney are always a must-see. A reported 425 million people watch them worldwide.... reports on the final preparations. - سڈنی ہاربر کے چکاچوند نظاروں کے بغیر سال نو کا جشن ادھورا ہے اور اسی لیے انتظامیہ نے عوامی جم غفیر کی میزبانی کے لیے بھرپور آتش بازی، ویڈیو پروجیکٹرز اور دیگر لوازمات ترتیب دے دیے ہیں۔ گزشتہ برس دنیا بھر کے قریب 425 ملین افراد نے اس نظارے کا لطف اٹھایا تھا۔
-
اسپورٹس راونڈ اپ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ایم سی جی میں جاری
29/12/2023 Duration: 07minپاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے پر فینز نا خوش اور پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی کروانے کا فیصلہ۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
ہفتہ رفتہ:29 دسمبر 2023:نئے سال کی شام بارشوں کے زیر اثر رہنے کا امکان
29/12/2023 Duration: 06minاقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں مغربی کنارے کی صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔ جیسے جیسے آسٹریلیا تیزی سے موسم گرما کی طرف بڑھ رہا ہے، وہاں ڈوبنے سے ہونے والی اموات کے بارے میں خدشات میں بھی اضافہ ہو رہا ہیں۔ جنوب مشرقی کوئینزلینڈ میں سیلاب اور طوفان کے باعث کرسمس سے اب تک 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
-
نیوز فلیش:28 دسمبر 2023: ٹک ٹاک سے ذاتی معلومات سنبھالنے کے طریقے پر انکوائری
28/12/2023 Duration: 04minاٹارنی جنرل مارک ڈریفس نے لبنان میں تین آسٹریلین شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ، آسٹریلوی انفارمیشن کمشنر سوشل میڈیا ادارے ٹک ٹاک سے انکوائری کر رہے ہیں، ایلمور کے رہائشیوں کو ٹریٹمنٹ پلانٹ کی خرابی کے بعد چوتھے دن بھی پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں
-
On the Money: 2023 finance year in review + Christmas gift card warnings - مہنگائی سے پریشان آسٹریلوی عوام کے لیے سال 2024 کیا لیے آرہا ہے؟
28/12/2023 Duration: 06minSBS Finance Editor Ricardo Gonçalves takes a look at the year that was in business and finance with Kyle Rodda from capital.com including the top tories of the year and his outlook for 2024, plus Sally Tindall from RateCity offers her advice for anyone looking to buy last minute Christmas Gift Cards. - سال 2023 اب چند ہی دنوں کا مہمان ہے لیکن یہ جاتے جاتے گزرے تمام برس کے دوران کڑے اقتصادی امتحانات کی یاد چھوڑے جارہا ہے جب آسٹریلیا اور دنیا بھر میں لوگ اخراجات زندگی کے بڑھتے ہوے بوجھ تلے خاصے پریشان رہے۔ ایسے اندازے لگاے جارہے ہیں کہ اگلا برس اس سے بھی سخت ثابت ہوسکتا ہے۔
-
Enjoy the beach - but stay safe - ساحل سمندر کی تفریح سے ضرور لطف اندوز ہوں ۔۔۔۔ لیکن خود کو محفوظ بھی رکھیں
28/12/2023 Duration: 07minAs Australia braces for an increasingly hot summer, there are concerns about ongoing drowning deaths. According to Royal Lifesaving Australia's Fatal Drowning Toll, there have already been 21 deaths recorded since December 1, and now swim safety experts share their tips for staying safe in the water. - جہاں رواں سال آسٹریلیا ایک ایسے النینو موسم گرما کے لئے تیار ہے جس کا خاصہ خشک شدید گرمی ہوتی ہے وہیں آسٹریلین شہری خود کو ٹھنڈا رکھنے اور تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کے لئے ساحل سمندر کا رخ کر رہے ہیں، جبکہ اس صورتحال کے باعث ملک میں ڈوبنے سے ہونے والی اموات کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔رائل لائف سیونگ آسٹریلیا کے فیٹل ڈروننگ ٹول کے مطابق، یکم دسمبر سے اب تک 21 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں، اور اب تیراکی کے حفاظتی ماہرین پانی میں محفوظ رہنے کے لیے اپنی تجاویز بتا رہے ہیں۔
-
میلبرن کرکٹ گراونڈ کے باہر کرکٹ کا ایک دلچسپ مقابلہ
27/12/2023 Duration: 05minکرکٹ آسٹریلیا کے زیر انتظام میلبرن کرکٹ گراونڈ کے باہر پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے مابین ٹیپ بال میچ کھیلا گیا جو پاکستانی ٹیم نے جیت لیا۔ آٹھ اوورز کے اس میچ میں کثیر الثقافتی کمیونٹی نے از حد دلچپی لی جبکہ ٹیپ بال کی انفرادیت نے آسٹریلین شہریوں کے لئے بھی دلچسپی کا سامان پیدا کیا ۔
-
نیوز فلیش:27 دسمبر 2023:مشرقی آسٹریلیا میں شدید طوفان سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے
27/12/2023 Duration: 04minاپوزیشن وفاقی حکومت پر الزام لگا رہی ہے کہ حکومت اشیائے خرد و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمت پر آسٹریلین شہریوں کی مدد کرنے میں ناکام رہی ہے۔اسرائیل کے فوجی سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ مزید کئی ماہ تک جاری رہے گی۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں
-
بصارت سے محروم پاکستان کی پہلی مسیحی پی ایچ ڈی خاتون انیتا ولیمسن
27/12/2023 Duration: 12minمحنت ، جستجو، لگن اور کچھ کر دکھانے کے عزم کی مثال بننے والی انیتا ولیمسن ، جو بصارت سے محروم پاکستان کی پہلی مسیحی خاتون ہیں جنھوں نے جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد علم پھیلانے کی جستجو میں انیتا ولیمسن کا سفر ابھی روکا نہیں بلکہ جاری ہے۔
-
باغبانی کے ذریعے تنہائی دور کریں
26/12/2023 Duration: 10minآج کے دور میں ڈاکٹر ز سماجی تنہائی اور اکیلے پن کو دل کی بیماری، فالج اور جلد موت کی وجوہات میں سے ایک قرار دیتے ہیں۔ تاہم مینو پرجونی کے قائم کردہ ادارے میں تنہائی سے نبرد آزما ہونے کا ایک نیا اور مفید طریقہ اختیار کیا جاتا ہے اور وہ ہے تازہ اجناس مل کر اگانا اس سلسلے میں سنئیے یہ پوڈکاسٹ
-
نیوز فلیش:26 دسمبر 2023:باکسنگ ڈ پر کم کاروباری سرگرمی متوقع
26/12/2023 Duration: 03minورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ جاری فضائی حملوں نے وسطی غزہ میں الاقصیٰ ہسپتال کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے . کوئنز لینڈ میں طوفان سے ایک خاتون ہلاک . جبکہ پاکستان اور آصٹریلیا کے مابین جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آستریلیا پہلے بلے بازی کر رہا ہے۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں
-
Australian Pakistani's are contributing to the multicultural society of Australia - پاکستانی نژاد افراد آسٹریلیا کے کثیر الثقافتی معاشرے کی بہبود میں سرگرم
26/12/2023 Duration: 14minThe Victorian government honours people working for communities with multicultural backgrounds through the "Victorian Multicultural Honour Roll. This year's award recipients include some Pakistanis,with the majority of those being women working with people from multicultural backgrounds. - وکٹورین حکومت کثیر الثقافتی پس منظر رکھنے والی کمیونٹیز کے لئے کام کرنے والےافراد کو ’’ آنر رول‘‘ کے اعزاز سے نوازتی ہے ۔ رواں سال یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں کچھ پاکستانی بھی شامل ہیں جبکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ کثیر الثقافتی پس منظر رکھنے والے افراد کے لئے کام کرنے والے ان افراد میں غالب تعداد خواتین کی ہے۔۔
-
نیوز فلیش:25 دسمبر 2023:وزیراعظم کی جانب سے عوام کو کرسمس کی مبارکباد
25/12/2023 Duration: 03minطوفانی موسم آسٹریلیا کے مشرقی ساحل کا بیشتر حصہ متاثر کر رہا ہے۔ اس کرسمس پر آسٹریلیا بھر میں بہت سے لوگ ضروریات زندگی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پہلی بار امدادی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے سنئیے اردو خبریں