Sbs Urdu -

  • Author: Vários
  • Narrator: Vários
  • Publisher: Podcast
  • Duration: 53:09:11
  • More information

Informações:

Synopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodes

  • ہفتہ رفتہ جمعہ 02 اگست 2024:آسٹریلیا کی وفاقی کابینہ میں رد بدل، نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا

    02/08/2024 Duration: 07min

    بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں خطرات ہیں . گرما فیسٹیول انڈیجنس امور کے مستقبل پر نظر ڈالتے ہوئے شروع ہو رہا ہے .وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد کئی وزراء نے حلف اٹھا لیا۔ مزید خبریں سنئیے ہفتہ رفتہ میں

  • استحصال سے لڑنے والے تارکین وطن کارکنوں کے لئے نیا ویزا سب کلاس

    02/08/2024 Duration: 03min

    دنیا میں پہلی بار آسٹریلیا کام کی جگہ پر انصاف کے ویزے متعارف کروا کر تارکین وطن کارکنوں کے استحصال سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ نیا ویزا سب کلاس استحصال کے خلاف لڑنے والے تارکین وطن کارکنوں کو آسٹریلیا میں اپنے قیام میں توسیع کی اجازت دے گا۔

  • نیوز فلیش 31 جولائی 2024: لبنان میں موجود آسٹریلین شہریوں کو انخلا کا حکم

    01/08/2024 Duration: 03min

    11 ستمبر کے حملوں کے تین مبینہ ماسٹر مائنڈز کا اعتراف جرم اور افراط زر کے اعداد و شمار کے بعد وفاقی حکومت کا اپنی معاشی حکمت عملی کا دفاع

  • موٹاپا اور اس سے جڑے صحت کے مسائیل، مگر موٹاپے سے کیسے بچیں؟

    31/07/2024 Duration: 06min

    اگر آپ موٹاپے کی وجہ سے فکر مند ہیں، اس سے جڑے صحت کے مسائل کا سامنا ہے، یا بڑھتے وزن کے بارے میں رہنمائی کی ضرورت ہے تو یہ بات چیت آپ کے لئے اہم ہو سکتی ہے۔ سنئے ایڈیلیڈ کے جی پی ڈاکٹر عبدالقیوم اسلم سے اس موضوع پر کی گئی بات چیت۔

  • آسٹریلیا میں لاوارث مردہ افراد کا کیا ہوتا ہے؟

    31/07/2024 Duration: 04min

    زندگی میں ایک یقین موت ہے۔ جوان ہو یا بوڑھا، امیر ہو یا غریب، ہم سب آخر کار مر جائیں گے۔ زیادہ تر لوگوں کے لئے، دوست اور خاندان انہیں کسی قسم کی یادگار میں دیکھیں گے لیکن ان لوگوں کا کیا ہوتا ہے جن کا کوئی دوست یا خاندان نہیں ہوتا، جن کی لاشیں لاوارث رہتی ہیں؟

  • نیوز فلیش 31 جولائی 2024: نئے اعداد و شنار کے مطابق آسٹریلیا میں افراط زر میں اضافہ

    31/07/2024 Duration: 03min

    برطانوی وزیر اعظم نے ڈانس اسٹوڈیو کا دورہ کیا جہاں تین لڑکیوں کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فوج کے حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک۔

  • پاکستان رپورٹ: الیکشن ایکٹ 2017 میں تبدیلی کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

    31/07/2024 Duration: 10min

    الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 39 ارکان کے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے فوج سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف راولپنڈی کے مری روڈ پر جماعت اسلامی دھرنا چھٹے روز پر بھی جاری ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کو دھمکی دینے والے تحریک لبئیک پاکستان کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • بند دروازوں کے پیچھے: جبری شادی کا ڈراؤنا خواب

    30/07/2024 Duration: 05min

    وکٹوریہ کی ایک خاتون کو کم از کم ایک سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنا پڑے گا کیونکہ اس نے اپنی بیٹی کو ایک ایسے شخص سے شادی کرنے پر مجبور کیا تھا جس نے شادی کے بعد اسے قتل کر دیا تھا۔ آسٹریلیا میں یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں کسی کو جبری شادی پر مجبور کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

  • نیوز فلیش 29 جولائی 2024: پینی وونگ کا شمالی کوریا کے ساتھ سرحد پر غیر فوجی زون کا دورہ

    30/07/2024 Duration: 03min

    علاقائی ایئرلائن ریکس مالی بحران کا شکار اور آسٹریلین فیڈرل پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ اور غلامی میں اضافہ ہوا ہے۔

  • Good reasons to observe the pedestrian road rules - محفوظ رہنے کے لئے سڑک پر پیدل چلتے ہوئے بھی قوانین کا پاس کریں

    30/07/2024 Duration: 08min

    Every day, pedestrians across Australia break the law without knowing it. This can result penalties and occasionally accidents. Stay safe and avoid an unexpected fine by familiarising yourself with some of Australia’s common pedestrian laws. - روزانہ ، پورے آسٹریلیا میں پیدل چلنے والے جانے بوجھے بغیر بھی قانون توڑتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں جرمانے اور کبھی کبھار حادثات ہو سکتے ہیں۔ آسٹریلیا کے کچھ قوانین سے واقفیت حاصل کر کے عام پیدل چلنے والے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور غیر متوقع جرمانے سے بچ سکتے ہیں ۔

  • خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے

    29/07/2024 Duration: 06min

    خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لئے آسٹریلیا بھر میں مظاہرے منعقد کئے گئے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ قابو سے باہر ہوتا جا رہا ہے ۔ منتظمین نے مزید سنجیدہ اور سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

  • Media workers take to the streets as industry experiences seismic shift - میڈیا ورکرز سڑکوں پر: میڈیا انڈسٹری میں ملازمین کی برطرفی کی لہر

    29/07/2024 Duration: 09min

    People working in the media industry are being hit with layoffs across the board. As Australian workers take to the picket line to try and ensure their rights are protected, the sector is undergoing a dramatic shift, with technology at the forefront. - میڈیا انڈسٹری یا ذرائیع ابلاغ کے شعبے میں ملازمین کی برطرفیوں کی حالیہ لہر پر صحافی اور میڈیا ملازمین احتجاج کر رہے ہیں۔ ایک ایسے وقت جب آسٹریلین کارکنان اپنے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں، میڈیا کے شعبے میں ڈرامائی تبدیلی آ رہی ہے، جس کے بڑا محرکات میں ٹیکنالوجی کا دخل سب سے ذیادہ ہے۔

  • نیوز فلیش 29 جولائی 2024: زبردستی شادی کروانے پر آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ سزا سنا دی گئی

    29/07/2024 Duration: 02min

    وفاقی کابینہ میں رد و بدل ، وزیر اعظم اآئندہ انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں ۔ ویسٹرن آسٹریلیا میں کرائے سے متعلق اصلاحات کا آج سے نفاذ ہو گیا۔

  • Essential guide to maternity coverage in Ausralia's private and public health system - آسٹریلیا میں حمل اور زجگی کے ہیلتھ انشورنس کویریج پر یہ معلومات آ پ کے لئے اہم ہو سکتی ہے

    28/07/2024 Duration: 12min

    Learn about the pre- and post-pregnancy services available thorugh Australian public health system and how private health insurance coverage works, especially for newly arrived families. Dr. Afshan Furqan, a general physician in South Australia, provides general information on the topic. - صحت مند آسٹریلیا کی اس قسط میں آسٹریلیا میں دوارنِ حمل اور زجگی کے لئے دستیاب خدمات اور ہیلتھ انشورنس میں پریگننسی (Pregnancy) کے کوریج پر پاکستان میڈیکل ایسوایشن آف ساؤتھ آسٹریلیا کی جی پی ڈاکٹر افشاں فرقان سے اس موضوع پر کی گئی بات چیت۔

  • مفت کھانا ۔ افراتفری کے اس دور میں محبت بانٹنے والا جوڑا

    26/07/2024 Duration: 05min

    آسٹریلیا بھر میں گزشتہ برس قریب 37 لاکھ گھرانوں کو کھانے پینے کی وافر مقدار کے حوالے سے خدشات لاحق رہے اور ان کی مدد کرنے والی مخیر تنظیم کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے بہت سے خاندانوں کے لیے حالات سخت کر دیے ہیں۔

  • ہفتہ رفتہ 26 جولائی 2024: گذشتہ تین دہائیوں میں خواتین کے خلاف تشدد میں کمی آئی ہے

    26/07/2024 Duration: 05min

    نیو ساؤتھ ویلز کی سابق پریمیئر گلیڈیز بیرجیکلین بدعنوانی کے الزمات پر نتائج جاننے کے لئے تیار ہیں , آسٹریلین شہریوں کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ عالمی ٹیکنالوجی کی بندش سے متاثرہ کمپیوٹر سسٹم میں رکاوٹ کو مکمل طور پر حل کرنے میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ مزید خبریں سنئے ہفتہ رفتہ میں

  • اسپورٹس راؤنڈ اپ:اولمپک میں پاکستانی دستہ، اور پاکستانی نژاد آسٹریلین نے میچ کی آٹھ سو ٹکٹس خرید لیں

    26/07/2024 Duration: 08min

    پاکستانی کرکٹ ٹیم سے یک جہتی ، بریسبین میں مقیم پاکستانی نژاد آسٹریلین نے میچ کی آٹھ سو ٹکٹس خرید لیں, پیرس اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستان کا مختصر دستہ فرانس پہنچ گیا, ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا سیمی فائنل سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

  • Cold spell prompts fears of power price rises - سردیوں کے باعث بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

    25/07/2024 Duration: 05min

    A cold spell across Australia's south-eastern states has led to record demand in the national electricity market. The latest inflation indicator highlights a rise in electricity prices over the 12 months to May of around 6 .5 per cent - an outcome tempered by government rebates. But an update by the Australian Energy Regulator, flagging a 23 per cent rise in the cost of producing energy, is triggering concerns about the flow-on cost to consumers. - آسٹریلیا کی جنوب مشرقی یعنی ساؤتھ ایسٹیرین ریاستوں میں سردی کی وجہ سے بجلی کی مانگ میں ریکاڑد اضافہ ہوا ہے۔مہنگائی کا تازہ ترین اعشاریے بتاتے ہیں کہ 12 ماہ کے دوران بجلی کی قیمتوں میں حکومتی رعایت کے باوجود تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔لیکن آسٹریلین انرجی ریگولیٹر کی طرف سے ایک اپ ڈیٹ، میں بتایا گیا ہے کہ توانائی کی پیداواری لاگت میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث صارفین کے لیے توانائی کی لاگت مزید بڑھنے کے بارے میں خدشات جنم لے رہے ہیں

  • آسٹریلیا میں زیتون کا تیل مہنگا کیوں ہو گیا؟

    24/07/2024 Duration: 05min

    آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں زیتون کے تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ مقامی اور بیرون ملک فصل خراب ہونے کے باعث سپلائی چینز کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے پروڈیوسرز کو تشویش ہے کہ وہ اگلے چند مہینوں میں سپلائی کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکیں گے۔

  • بچوں میں موبائل فون کی لت کے مضر اثرات

    24/07/2024 Duration: 11min

    بچوں کا موبائل فون پر کارٹون دیکھنا یا گیمز کھیلنا تقریبا ہر گھر میں ایک معمولی سی بات سمجھی جاتی ہے تاہم یہی روٹین اگر بچوں کی عادت میں بدل جائے تو اس کے بیشمارمنفی اثرات بھی ہوسکتے ہیں، ماہرین نفسیات کے مطابق بچوں کو اگر موبائل فون پر ویڈیوز دیکھنے اور کارٹون کھیلنے کی لت لگ جائے تو اُس سے نہ صرف بچوں کی ذہنی صحت بُری طرح متاثر ہوتی ہے بلکہ گھنٹوں موبائل فونز کا استعمال کرنے والے ننھے بچے ورچوئل آٹزم کا شکار بھی ہو سکتے ہیں، نشوونما میں کمی، پڑھائی کا متاثر ہونا، چڑچڑاپن، تہنائی پسندی اور ایسے کئی مسائل ہیں جو صرف اس عادت کی وجہ سے جنم لے سکتے ہیں۔

page 15 from 25