Sbs Urdu -

  • Author: Vários
  • Narrator: Vários
  • Publisher: Podcast
  • Duration: 53:09:11
  • More information

Informações:

Synopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodes

  • How cancer survivor Musrat Mumtaz beat depression through community engagement? - کمیونٹی ورک نے ڈپریشن سے باہر آنے میں مدد کی: مسرت ممتاز

    24/07/2024 Duration: 05min

    Musrat Mumtaz, who suffered from depression due to her battle with cancer and the loss of her husband, found solace in participating in community activities and volunteering to teach sewing to women. She attributes her resurgence to life to the sense of purpose and fulfillment she found through her community involvement. - کینسر کا موذی مرض اور اس دوران شریک حیات کی وفات مسرت ممتاز کے لئے ایسے عناصر کے طور پر سامنے آئے جو انہیں ڈپریشن کی طرف لے گئے لیکن ان کا کہنا ہے کہ کمیونٹی کے ساتھ میل جول اور رضاکارانہ طور پر خواتین کو سلائی سکھانے کا کام انہیں دوبارہ زندگی کی جانب لے آیا۔

  • نیوز فلیش 24 جولائی 2024: آسٹریلین ایتھلیٹس کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اولمپکس یونیفارمز عوامی جگہوں پر نہ پہنیں

    24/07/2024 Duration: 03min

    آسٹریلیا میں متنوع ثقافت کو فروغ دینے کے لئے 30 سفارشات پیش، ماہرین غلط معلومات کو روکنے کے لیے مضبوط سیاسی اشتہاری قوانین پر زور دے رہے ہیں۔ مزید خبریں سنئیے اردو نیوز فلیش میں

  • Understanding Australia’s legal system: laws, courts and accessing legal assistance - آسٹریلیا کے قانونی نظام کو سمجھیں: قوانین، عدالتیں اور قانونی مدد تک رسائی

    23/07/2024 Duration: 08min

    Are you familiar with Australia’s legal system? As a federation of six states and two territories, Australia has laws that apply nationally, as well as laws specific to each jurisdiction. Additionally, there are parallel structures of federal and state courts. Learn the basics of how the legal system works, from understanding Australian laws to accessing legal assistance. - کیا آپ آسٹریلیا کے قانونی نظام سے واقف ہیں؟ چھ ریاستوں اور دو ٹریٹریز کی ایک فیڈریشن کے طور پر، آسٹریلیا میں کچھ ایسے قوانین ہیں جو قومی طور پر لاگو ہوتے ہیں، اور ساتھ ہی ہر دائرہ اختیار کے لیے مخصوص قوانین۔ مزید برآں، وفاقی اور ریاستی عدالتوں کے متوازی ڈھانچے ہیں۔ آسٹریلوی قوانین کو سمجھنے سے لے کر قانونی مدد تک رسائی تک قانونی نظام کے کام کرنے کی بنیادی باتیں جانیں۔

  • Largest ever refugee team to compete at Olympics - اجڑے دیار کے ابھرتے کھلاڑی پیرس اولمپکس میں جلوہ گر

    22/07/2024 Duration: 02min

    The Refugee Olympic Team has settled into the Olympic village in Paris, as part of final preparations ahead of the opening ceremony. This year's team of 37 athletes is the largest yet, reflecting the growing number of refugees worldwide. - پیرس اولمپکس مقابلوں میں رواں ماہ مہاجرین کی تاریخی طور پر سب سے بڑی ٹیم حصہ لے گی، جس میں مجموعی طور پر 37 ایتھلیٹس شام ہیں۔

  • فائیر وال کیا ہے اور یہ کراؤڈ سٹرائیک جیسے واقعات سے محفوظ کیوں نہیں رکھ سکی؟

    22/07/2024 Duration: 09min

    کراؤڈ سٹرائیک کی اپڈیٹ کے سبب ہونے والی آئی ٹی بندش سے آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں ہزاروں کاروبار متاثر ہوئے۔ فائیروال کیا ہے؟ کمپلائینز اور سائیبر سیکیوریٹی کے ماہر ڈاکٹر آفتاب رضوی سے سائیبر سیکیوریٹی اور فائیر وال کے مقاصد اور تحفظات پر معلوماتی بات چیت سنئیے۔

  • نیوزفلیش 22 جولائی: بائیڈن کا امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

    22/07/2024 Duration: 04min

    جو بائیڈن کا امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان، فلسطینی تنظیموں حماس اور الفتح کے مابین چینی دارلحکومت بیجنگ میں ملاقات، سڈنی شہر میں ایک ٹرین حادثے میں ایک والد اور ان کی ایک بیٹی کی ہلاکت اور پیرس اولمپکس کے آغاز میں محض چند روز باقی

  • Colorful spring of taste and culture at Pakistani Mangoes and Cultural Festival in Sydney - پاکستانی مینگوز اور کلچرل فیسٹیویل میں ذائقے اور ثقافت کی رنگا رنگ بہار

    22/07/2024 Duration: 09min

    The Pakistani Consulate General in Sydney, the Pakistani High Commission in Canberra, and the Pakistani community organized a vibrant cultural fair celebrating Pakistani spring traditions. The event was attended by diplomats from various cultures and countries, as well as a large turnout from the Pakistani community. Families enjoyed a fun-filled day, marked by a record number of attendees. Participants delighted in a fusion of Desi cuisine and diverse cultural experiences, featuring delicious Pakistani dishes. - پاکستانی قونصلیٹ جنرل، سڈنی، پاکستانی ہائی کمیشن، کینبرا نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کر پاکستانی آموں کی بہار کے ساتھ رنگا رنگ ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی کمیونیٹی کے علاوہ، دیگر ثقافتوں اور کئی ممالک کے سفارت کاروں نے شرکت کی۔ یہ فیملیز کے ساتھ تفریح کا ایک ایسا بھرپور دن تھا جس میں ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جس کے شرکا نے لذیذ پاکستنانی آموں کے ساتھ دیسی کھانوں اور مختلف ثقافتوں سے ملاپ کا لطف اٹھایا۔

  • پہلی بار پراپرٹی مارکیٹ میں داخل ہونے کا خواب پوارا کرنے کے لئے قرض لیتے وقت اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں

    21/07/2024 Duration: 12min

    آسٹریلیا میں پہلی بار گھر خریدنا ایک ایسا خواب ہے جس کی تعبیر کے لئے کچھ لوگوں کو برسوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ مہنگائی کے موجودہ دور میں بھی آپ کس طرح گھر خرید سکتے ہیں ۔ عمران حق رئیل اسٹیٹ ایجنسی کے چیف آپریٹر ہیں ۔ ان سے جانئے آسٹریلیا میں گھر خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

  • کیا واقعی ’’بےبی بومرز‘‘ ایک امیر نسل ہیں؟

    19/07/2024 Duration: 06min

    1946 سے 1964 کے درمیان پیدا ہونے والے وہ افراد جن کی اب ریٹائرمنٹ کی عمر آن پہنچی ہے ، بے بی بومرز‘‘ تصور کئے جاتے ہیں ۔ لیکن یہ نسل کیا واقعی امیر اور بے پناہ دولت کی مالک ہے یا حقیقت اس کے برعکس ہے ؟

  • لاکھوں بچوں کی چھٹیوں کے بعد اسکول واپسی ۔ پرانے یونیفارمز کا کیا کریں؟

    19/07/2024 Duration: 06min

    آسٹریلیا کے بیشتر شہروں میں سرمائی چھٹیوں کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں اور قریب چار ملین بچے دوبارہ سے اپنی کلاس رومز کا رخ کر رہے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ پرانے یونیفارمز کا کیا کیا جائے؟

  • ہفتہ رفتہ 19 جولائی 2024: ادویات کے نسخوں پر سائبر اٹیک میں لاکھوں افراد کا ڈیٹا چوری کر لیا گیا

    19/07/2024 Duration: 07min

    اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت اور وکٹوریہ انڈیجنس آسٹریلینز سے معاہدہ کرنے والی پہلی ریاست بننے والی ہے مزید خبروں کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ

  • سیپسس: ایک ایسی بیماری جو آسٹریلیا میں ہزاروں افراد کو متاثر کرتی ہے

    18/07/2024 Duration: 06min

    سڈنی سے تعلق رکھنے والی ایک فوٹوگرافر ہیلن کوچوڈ نے تصاویر کے ساتھ ایک نمائش رکھی ہے جس میں اس بیماری سے بچنے والے 11 افراد کی کہانیاں بیان کی گئی ہیں۔ تصاویر میں ذاتی تفصیلات شامل ہیں کہ وہ ابتدائی طور پر سیپسس سے کیسے متاثر ہوئے اور اس سے ان کی زندگیاں کیسے بدل گئیں۔

  • نیوز فلیش 18 جولائی 2024: آسٹریلیا میں بے روزگاری کی شرح 4.1 فیصد تک بڑھ گئی

    18/07/2024 Duration: 03min

    جو بائیڈن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اے سی ٹی یو کی سیکریٹری سیلی میک مینس کا کہنا ہے کہ حالیہ مجرمانہ الزامات کے بعد سی ایف ایم ای یو کو صاف کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

  • Australia among several countries calling out China for cyber attacks - سائبر حملوں پر چین پر نکتہ چینی کرنے والے کئی ممالک میں آسٹریلیا بھی شامل ہے

    18/07/2024 Duration: 05min

    In an unprecedented move, Australia has taken the lead in accusing a group based in China of espionage and cyber hacks. It says it targets government and private sector networks. In the past, Australia backed others in publicly pointing the finger at state actors, including China and Russia. And, in another first, South Korea and Japan have put their names next to Australia's statement. - آسٹریلیا نے چین میں مقیم ایک گروپ پر جاسوسی اور سائبر ہیک کا الزام لگایا ہے جسے ایک غیر معمولی سفارتی قدم سمجھا جا رہا ہے۔۔۔آسٹریلیا کا کا کہنا ہے کہ یہ چینی گروہ سرکاری اور نجی شعبے کے نیٹ ورک کو نشانہ بناتا ہے۔ماضی میں، آسٹریلیا نےعوامی سطح پر چین اور روس کے ریاستی پشت پناہی پر ہونے والے سائیبر حملوں پر دوسرے ممالک کی حمایت کی ہے۔ جنوبی کوریا اور جاپان نے بھی اسی طرح کی تشویش ظاہر کرنے میں پہل کی ہے۔

  • نیوز فلیش 17 جولائی 2024: ملائیشین جہاز حادثے کو دس سال بیت گئے ،متاثرین کو بھلایا نہیں جائے گا

    17/07/2024 Duration: 03min

    ایم ایچ 17 سانحہ کو دس سال گزر گئے .جم چلمرز کا کہنا ہے کہ حکومت توقع سے بہتر بجٹ سرپلس فراہم کرے گی۔ وفاقی حکومت C-F-M-E-U میں تحقیقات کی حمایت کرے گی۔ مزید خبریں سنیئے اردو نیوز فلیش میں۔

  • پاکستان رپورٹ: تحریکِ انصاف پر پابندی کے حکومتی بیان پرسیاسی بھونچال۔ حکومت پر اتحادیوں کا دباؤ

    17/07/2024 Duration: 11min

    تحریک انصاف پر پابندی کے اعلان سے سیاسی بھونچال، سیاسی جماعتوں کا حکومتی فیصلے پر ردعمل، مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر، سابق وزیراعظم عمران خان کا دس روزہ ریمانڈ منظور، پاک فوج نے بنوں چھاونی پر حملہ ناکام بنا دیا۔

  • Heart disease awareness: Signs and prevention - دل کی بیماریوں کی اقسام اور نشانیاں: جانئے احتیاط کیسے کریں؟

    16/07/2024 Duration: 14min

    South Asian migrants are linked to greater heart disease risks. This podcast series covers the types of heart diseases, their signs, prevention, precautions, diet, and lifestyle. Tune in to hear Cardiologist Dr. Kashif Khokhar, a member of the Pakistan Medical Association of South Australia, discuss these topics in detail. - آسٹریلیا میں جنوبی ایشائی تارکین وطن کی بڑی تعداد قلبی امراض ک شکار ہوتی ہے۔ اس موضوع کی افادیت کے پیش نظر امراض قلب کے موضوع پر یہ بات چیت تین حصوں پر محیط ہے۔ جس میں دل کی بیماریوں کی اقسام،نشانیاں، بچاؤ، احتیاط، خوارک اور طرزِ زندگی کے تعلق پر معلومات شامل ہے۔اس موضوع پر کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر کاشف کھوکر سے معلوماتی گفتگو سنئے جو پاکستان میڈیکل ایسوایشن آف ساؤتھ آسٹریلیا کے ممبر بھی ہیں۔

  • نیوز فلیش 16 جولائی: مزدور اتحاد کی بڑی تنظیم میں مجرمانہ سرگرمیوں سے متعلق خبریں

    16/07/2024 Duration: 03min

    ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار نامزد, آسٹریلیا میں مزدور اتحاد کی بڑی تنظیم میں مجرمانہ کی سرگرمیوں سے متعلق خبریں, آسٹریلیا کے چار بڑے بینکوں پر موسمیاتی تبدیلیوں کو فروغ دینے کا الزام عائد اور پیرس اولمپکس کی تیاریاں عروج پر

  • Vaping: prevalence, risks, and helping your teenager quit - ویپنگ: پھیلاؤ، خطرات، اور اپنے نوعمر بچے کو اس لت سے کیسے بچائیں

    16/07/2024 Duration: 08min

    Major regulatory changes in 2024 have brought about restricted access to vaping products in Australia. The crackdown on what is dubbed a “major public health issue” could lead to an increased number of teens seeking support to overcome the nicotine addiction, experts think. Learn about the health risks and ways to help young people in their quitting journey. - 2024 میں بڑی ریگولیٹری تبدیلیوں نے آسٹریلیا میں ویپنگ مصنوعات تک رسائی کو محدود کر دیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جسے "صحت عامہ کا ایک بڑا مسئلہ" کہا جاتا ہے اس کے خلاف کریک ڈاؤن نیکوٹین کی لت پر قابو پانے کے لیے مدد حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ جانئے کس طرح نوجوانوں میں اس عادت کی وجہ سے لاحق صحت کے خطرات سے آگاہی پیدا کر کے اس لت کو چھوڑنے میں ان کی مدد کی جا سکتی ہے۔

  • آسٹریلیا میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کیسے بن سکتے ہیں؟

    15/07/2024 Duration: 09min

    آسٹریلیا میں دیگر ملازمتوں کے ساتھ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ بننے کے مواقع بھی موجود ہیں۔ عمران حق رئیل اسٹیٹ ایجنسی کے چیف آپریٹر ہیں اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ہونے کا تجربہ رکتھے ہیں۔ جانئے آسٹریلیا میں ایک کامیاب رئیل اسٹیٹ ایجنٹ بننے کے لئے کس مہارت، اور تعلیمی قابلیت کی ضرورت ہو تی ہے۔

page 16 from 25