Informações:
Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
اپوزیشن نے مذہبی امتیاز کی تجاویز پر تفصیلات طلب کرلیں
22/03/2024 Duration: 04minالبانیزی حکومت نے مذہبی امتیازی سلوک کے قوانین میں اصلاحات کے لیے دو بل تجویز کیے ہیں جن کا مقصد خاص طور پر اسکولوں کے اندر عقیدے کی بنیاد پر روزگار کا تحفظ کرنا ہے جبکہ امتیازی سلوک کو روکنا ہے۔
-
اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے آسٹریلیا میں مقیم ڈاکٹر کے والد پر پاکستان میں قاتلانہ حملہ
21/03/2024 Duration: 06minاس پوڈکاسٹ میں آسٹریلیا میں مقیم ایک پاکستانی ڈاکٹر کے والد جن کا تعلق اقلیتی مذہبی برادری سے ہے پر حملے سے متعلق ان کی زبانی سنیے۔ حملے میں ان پر پستول سے انتہائی قریب سے گولیاں داغی گئیں۔
-
نیوز فلیش: 20 مارچ 2024: اونوا(UNWRA) کے سربراہ کو غزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
20/03/2024 Duration: 02minڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں آسٹریلیا کے سفیر کیون رڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے.آسٹریلین وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات ، آسٹریلین مصنف کی گرفتاری پر گفتگو متوقع. مزید تفصیل کے لئے سنئیے اردو خبریں
-
Cracking the code: Balancing work and family in Ramadan for busy moms - ماہ رمضان میں اضافی کام ۔۔۔۔۔۔ کیسے ملے گا آرام ؟
20/03/2024 Duration: 07minThroughout the sacred month of Ramadan, Muslim women juggling household chores, work, and childcare often find it challenging to maintain balance. Yet, they've discovered that choosing straightforward, nutritious meals for Suhoor (Pred dawn meal ) and Iftar can streamline their routines and save precious time. - ایسی خواتین جو ملازمت کے ساتھ گھر کے کاموں کا اضافی بوجھ بھی سنبھالتی ہیں اور اپنے بچوں کی پرورش بھی کر رہی ہیں، ان کے لئے رمضان کے با برکت مہینے میں کام، گھر اور بچوں کے درمیان توازن قائم رکھنا ایک چیلنج بن جاتا ہے ، لیکن ان خواتین کا کہنا ہے کہ سحر اور افطار کے اوقات میں صحت بخش سادہ غذا وقت کی بچت کا باعث ہے ۔
-
Hobart's multifaith iftar: Fostering harmony amidst Ramadan - ہوبارٹ میں کثیر المذہبی افطار تقریب، رمضان میں ہم آہنگی بڑھانے کی اہم کوشش
20/03/2024 Duration: 07minOn Sunday, March 17, a diverse Iftar gathering took place at the Hobart Royal Golf Club, hosted by the Islamic Foundation of Tasmania. Attendees unanimously acknowledged that such Ramadan gatherings effectively nurture dialogue and cultivate connections among individuals from diverse faiths and cultural backgrounds. - تسمانیہ کی اسلامک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اتوار 17 مارچ کو ہوبارٹ رائیل گولف کلب میں ملٹی کلچرل اور ملٹی فیتھ افطارمنعقد ہوا۔ ویڈیو اور تصویری البم کے ساتھ اس پوڈکاسٹ میں جانئے کہ رمضان کے دوران اس طرح کی تقاریب کس طرح دیگر مذاہب اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان مکالمے اور تعلق کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہورہی ہیں۔
-
بال پین سے شاہکار تخلیق کرنےوالا پاکستانی فنکار روفی اعظمی
19/03/2024 Duration: 12minدنیا بھر میں آرٹ ورک اور پینٹنگ کیلیے پینسل اور برش کا استعمال تو عام ہے لیکن ہم آج آپ کی ملاقات کرواتے ہیں پاکستان کے ایک ایسے گمنام آرٹسٹ سے جنھوں نے بال پین کے زریعے ایسے شاہکار تخلیق کیے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
-
Discover the art of calligraphy with Halima Bhatti in Tasmania - ملئے تسمانیہ کی طالبہ حلیمہ بھٹی سے جن کی ورک شاپس میں آسٹریلینز کیلی گرافی سیکھنے آتے ہیں
19/03/2024 Duration: 10minIn this podcast episode, you'll be introduced to Halima Bhatti, the host of calligraphy workshops held at her studio within the Salamanca Arts Centre in Hobart. Here, both tourists and locals alike delve into the art of calligraphy. - اس پوڈ کاسٹ میں آپ کی ملاقات ہو رہی ہے ہوبارٹ کے Salamanca Arts Center کے اپنے اسٹوڈیو میں کیلی گرافی کی ورک شاپس منعقد کرنے والی حلیمہ بھٹی سے جن سے سیاح اور آسٹریلینز کیلی گرافی سیکھتے ہیں۔
-
نیوز فلیش 19 مارچ 2024: نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت میوزک فیسٹیولز میں سٹرپ سرچ کے رواج کا دفاع
19/03/2024 Duration: 04minغزہ میں ایک ہسپتال کے تازہ ترین محاصرے کی کوریج کرنے والے ایک صحافی کو گرفتار کر لیا گیا اور کھیل میں، آسٹریلیا کے ناتھن اوٹٹریج سیل جی پی میں کپتان کی حیثیت سے قیادت سنبھالیں گے۔
-
Understanding bankruptcy and its consequences in Australia - آسٹریلیا میں دیوالیہ ہونے کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں
19/03/2024 Duration: 08minBankruptcy can be complicated for many people, as it can bring about feelings of financial shame and stigma. However, it may be the only way to alleviate financial distress in some cases. If you struggle to manage your debts, filing for bankruptcy could be an option. - دیوالیہ ہونے کے بعد معاملات پیچدگی کا باعث ہو سکتے ہیں ، اس کا نتیجہ مالی شرمندگی کے ساتھ بدنامی کے خوف کو جنم دے سکتا ہے ۔ تاہم ، بعض صورتوں میں مالی مشکلات کو دور کرنے کا یہ واحد طریقہ ہو سکتا ہے ۔ اگر آپ کو اپنے قرض کی ادائیگی میں پریشانی کا سامنا ہے تو دیوالیہ پن کے لئے فائل کرنا ایک تجویز ہو سکتی ہے۔
-
بین الاقوامی طلباء ہماری معیشت کی بنیاد ہوسکتے ہیں- لیکن آخر کب تک؟
18/03/2024 Duration: 04minنیشنل آسٹریلیا بینک (این اے بی) کے ماہرین اقتصادیات کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ بین الاقوامی طالب علموں کی جانب سے اخراجات نے گزشتہ سال ملک کی 1.5 فیصد جی ڈی پی نمو میں نصف سے زیادہ حصہ ڈالا۔
-
Malnourished children in Gaza 'don't have the energy to cry': UNICEF - "غزہ کے جنگ زدہ بچوں کے پاس رونے کی طاقت بھی نہیں"
18/03/2024 Duration: 06minChildren in Gaza are already starving, with UNICEF warning more aid is urgently needed. But amid calls for the Israeli prime minister to stand down - including from top US politicians and Israeli protesters - Benjamin Netanyahu is pressing on with plans to invade Rafah by ground. - غزہ میں جاری جنگ کے باعث بچے بدستور شدید متاثر ہورہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے اطفال نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتین یاہو تمام تر تنقید اور برطرفی کے مطالبات کے باوجود رفاح پٹے پر حملے کے فیصلے پر قائم ہیں۔
-
ہفتہ رفتہ جمعہ 15 مارچ : جوہری توانائی کا تنازعہ، فلسطینی وزیر اعظم کا انتخاب اور دیگر
15/03/2024 Duration: 03minہفتہ رفتہ کی خبریں جمعہ 15 مارچ : جوہری توانائی سے متعلق سیاست دانوں کے بیان پرCSIRO کا ردعمل، فلسیطینی انتظامیہ کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب، روس میں انتخابات اور وسائل کی تقسیم پر مختلف ریاستوں کے مابین بیان بازی۔
-
سپورٹس راونڈ اپ: پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز نے چوتھی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
15/03/2024 Duration: 08minفاسٹ بولر نسیم شاہ نے شادی کے لیے والد سے وقت مانگ لیا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک بار پھر تنازع کا شکار اور پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر تیسرا ہوم ورلڈ تھنڈر نیشن کپ جیت لیا۔
-
Federal Government admits it issued invalid visas to immigration detainees - وفاقی حکومت کی طرف سے امیگریشن میں قید افراد کو غلط ویزوں کے اجرا کا اعتراف
14/03/2024 Duration: 04minThe government has admitted it issued invalid visas to nearly 150 immigration detainees who were released after a High Court ruling. The latest developments have prompted fresh calls for the Immigration Minister to resign. - حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے امییگریشن کی حراست میں موجود تقریبا 150 قیدیوں کو غلط ویزا جاری کیا ہے جو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد رہا ہوئے۔ اس پیشرفت کے بعد امیگریشن وزیر کے استعفے کے مطالبات میں اضافہ ہورہا ہے۔
-
تارکین وطن کی غیر ملکی پیشہ ورانہ قابلیت کو بہتر طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ
14/03/2024 Duration: 08minآسٹریلیا کو ہنر مند افراد کی کمی کو دور کرنے کے لیے تارکین وطن کی بین الاقوامی قابلیت کو بہتر طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔ آسٹریلیا کی اقتصادی ترقی کی کمیٹی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں ہنر مند تارکین وطن کی ضرورت ہے۔
-
نیوز فلیش 13 مارچ 2024: حکومت قانونی مداخلت کے بعد امیگریشن قیدیوں کو دوبارہ ویزا جاری کرنے پر مجبور
13/03/2024 Duration: 04minیوکرین میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی عمارت پر روسی میزائل حملے میں تین افراد ہلاک اور کھیل میں، ایک سابق سائیکلنگ اسٹار کو اپنی بیوی کی موت پر عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
-
پاکستان رپورٹ: پنجاب کے محکمہ داخلہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے دو ہفتے کی پابندی عائد کردی
12/03/2024 Duration: 10minپاکستان میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی آخری مرحلے میں ہے۔ سندھ کی 9 رکنی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے بلوچستان کابینہ سندھ کے ضمنی الیکشن کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی الیکشن 14 مارچ کو ہونے جارہے ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان قرضے کی نئی قسط کیلئے مذاکرات 14 سے 18 مارچ کے درمیان ہونگے۔
-
کیا آسٹریلینز جانتے ہیں کہ ان کے کاسمیٹکس میں کون سے کیمیکلز ہیں؟
12/03/2024 Duration: 07minنیوزی لینڈ ان پر پابندی لگا رہا ہے، یورپی یونین انہیں مرحلہ وار ختم کر رہی ہے، اور امریکہ میں ریاستوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کاسمیٹکس میں پی ایف اے ایس کیمیکلز کے استعمال کو محدود کر رہی ہے. لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ جب 'ہمیشہ کے لیے' کیمیکلز کو محدود کرنے کی بات آتی ہے تو آسٹریلیا اس میں 'بہت پیچھے' ہے۔
-
The importance of understanding cultural diversity among Indigenous peoples - انڈیجنس افراد کا ثقافتی تنوع سمجھنا کتنا ضروری ہے
12/03/2024 Duration: 08minUnderstanding the diversity within the First Nations of Australia is crucial when engaging with Aboriginal and Torres Strait Islander peoples and building meaningful relationships. - آسٹریلیا کی فرسٹ نیشنز کے اندر موجود تنوع کو سمجھنا ایب اوریجنل اور ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈ کے لوگوں کے ساتھ روابط بڑھانے اور بامعنی تعلقات استوار کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔
-
نیوز فلیش 12 مارچ 2024: برسبین کے شمال میں لگی آگ سے ایک لاش ملی ہے
12/03/2024 Duration: 03minبھارت شہریت قانون نافذ کرہا ہے جس کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ مسلم مخالف ہے اور کھیل میں، کارلوس الکاراز کو یقین ہے کہ وہ انڈین ویلز ٹائٹل کا دفاع جاری رکھیں گے۔