Informações:
Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
Cross-cultural love blooms: Muhammad and Shirley's heartfelt celebration sparks joy on this valentine day.
12/02/2024 Duration: 05minFirst meeting in Kuala Lumpur, marriage in Karachi and love life in Melbourne. This is the story of Muhammad Tanwala and his wife Shirley, for whom this Year’s valentine day celebration is very special.
-
ہفتہ رفتہ:09 فروری 2024: پاکستان میں انتخابات غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری
09/02/2024 Duration: 08minپاکستان مین گذشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنےآرہے ہیں جبکہ نتائج میں تاخیر پر عوام میں بے چینی موجود ہے ، آسٹریلین صنتعی قوانین میں تبدیلی ،جز وقتی ملازمین اور رائیڈ شئیر ڈارئیورز کی جانب سے خیر مقدم ، میلبرن سمیت وکٹوریہ کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے مزید خبریں سنئے ہفتہ رفتہ میں
-
دو ثقافتوں کا ملن ۔ نئے چینی سال پر محمد اور شیرلی کی محبت کا جشن
08/02/2024 Duration: 05minکوالالمپور میں پہلی ملاقات، کراچی میں شادی اور ملیبورن میں محبت بھری زندگی۔ یہ کہانی ہے محمد تن والا اور ان کی اہلیہ شرلی کی جن کے لئے اس برس چائینیز سال نو کا جشن بہت خاص ہے۔
-
الیکشن 2024 : ووٹ ڈالنے کے لئے آسٹریلیا سے پاکستان پہنچنے والے ووٹرز انتخابات کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
07/02/2024 Duration: 17minالیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔ انتخابی مہم کے آخری روز تمام سیاسی جماعتوں بھرپور انتخابی مہم چلائی۔7 میاں نواز شریف نے قصور اور بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں جلسوں سے خطاب کیا۔ تحریک انصاف نے بلےکاانتخابی نشان واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی ہے۔
-
اردو نیوز فلیش ۔ بدھ 7 فروری 2024: حکومت ترمیمی صنعتی بل کی منظوری کے لئے پُرامید
07/02/2024 Duration: 03minاس بلیٹن میں، پاکستان میں کل عام انتخابات سے پہلے سیاسی سرگرمیاں عروج پر وفاقی حکومت اپنے صنعتی تعلقات کے بل کا حتمی بل متعارف کرانے کے لیے تیار مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لئے کینبرا میں بڑے مظاہرے...
-
کراچی میں غیر معمولی بارش اور 190 ممالک کی فلیگ پِن جمع کرنے والا عمیر جمیل
07/02/2024 Duration: 08minکراچی میں رواں ماہ کے دوران ہونے والی غیر معمولی بارش سے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 190 ممالک کی فلیگ پِن جمع کرنے والا مسٹر پِن عمیر جمیل۔
-
Frozen zoo in Melbourne could be a lifeline for Australian animals on the brink of extinction - ناپید ہوتے حیوانات کی بقاء کا ایک ممکن طریقہ ۔ منجمد چڑیا گھر
06/02/2024 Duration: 04minScientists have unveiled what could be the key to preserving animal and plant species on the brink of extinction. An Australian-first bio bank has been unveiled in Melbourne, which will collect live cells from the nation's unique wildlife, to be cryogenically frozen and preserved. - آسٹریلیا میں سائنس دانوں نے ناپید ہونے کے خطرے کا سامنا کرنے والے حیوانات کی بقاء کا ایک ممکن طریقہ پیدا کر لیا ہے۔ میلبورن میں آسٹریلیا کے اولین "بائیو بینک" قائم کیا گیا ہے جو یہاں بسنے والے ایسے تمام حیوانات کے زندہ خلیوں کو محفوظ کر رکے رکھے گا جو ناپید ہونے کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔
-
Not married but in a de facto relationship? Here’s what this means in Australia - شادی شدہ نہیں لیکن ڈی فیکٹو( De Facto ) تعلق ہے؟ آسٹریلیا میں اس کا کیا مطلب ہے
06/02/2024 Duration: 08minUnder the Australian Family Law Act, couples in a de facto relationship are treated similarly to married couples. But what are their legal rights and obligations in case of separation, and what are the benefits and criteria for establishing a de facto status in the first place? - آسٹریلین عائلی قانون کے تحت، ڈی فیکٹو رشتے میں رہنے والے جوڑوں کے ساتھ شادی شدہ جوڑوں جیسا برتاؤ کیا جاتا ہے۔ لیکن علیحدگی کی صورت میں ان کے قانونی حقوق اور ذمہ داریاں کیا ہیں، اور اس ے بھی پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ ڈی فیکٹو تعلق قائم کرنے کے فوائد اور معیار کیا ہیں؟
-
رہائش کا مسئلہ کیسے حل ہو گا؟ آسٹریلیا ڈے پر پبلک سروس میڈل حاصل کرنے والے آرکیٹیکٹ حمیر احمد کی رائے
06/02/2024 Duration: 12minآسٹریلیا میں مقیم پاکستانی نژاد آرکیٹیکٹ حمیر احمد کو اس سال یوم آسٹریلیا کے موقع پر پبلک سروس میڈل سے نوازا گیا ہے۔ وہ گذشتہ بیس سال سے نیو ساوتھ ویلز میں سماجی رہائش کے منصوبوں سے منسلک ہیں ، ان کا کہنا ہے رہائش کا مسئلہ حل کرنے کے لئے سرکاری اور نجی سیکٹر کو مل کر زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
-
پاکستان الیکشن 2024: حیران، مایوس اور پرُ امید آسٹریلین پاکستانی
05/02/2024 Duration: 06minآسٹریلیا میں مقیم پاکستانی اپنے ملک کے تیزی بدلتے سیاسی منظرنامے اور عام انتخابات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ایس بی ایس اردو سے بات چیت کے دوران آسٹریلیا میں بسنے والے پاکستانیوں نے ملکی انتخابات پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کے باوجود ایک بہتر مستقبل کی امید بھی ظاہر کی۔
-
نیوز فلیش:05 فروری 2024: مرحلہ تین کی ٹیکس کٹوتی سال کے پہلےپارلیمانی اجلاس کے ایجنڈے میں غالب
05/02/2024 Duration: 02minوفاقی حکومت نے ایندھن کی کارکردگی کے معیارات کے مسودے کا اعلان کر دیا.نئے سال میں پارلیمانی اجلاس کا پہلا دن اسٹیج تھری ٹیکس کٹوتیوں پر بحث ایجنڈے پر حاوی مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں
-
اسٹارٹا یا باڈی کارپ آپ کے گھر کی مالیت پر اثر انداز ہو سکتا ہے
05/02/2024 Duration: 06minاسٹارٹا یا باڈی کارپ ایسے گھروں میں رہنے والوں کی انتظامی امور میں معاونت کرتا ہے جن کے گھروں کا کچھ حصہ جیسا کہ بیرونی باغیچہ یا گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ ایک دوسرے سے متصل ہو یہ ادارہ اکثر افراد کے لئے سہولت کا باعث ہے تاہم کچھ کے نزدیک اضافی فیس کی وجہ سے ایک بار ہے ۔
-
ہفتہ رفتہ :جمعہ 02 فروری 2024:مہنگائی میں کمی کے ساتھ شرح سود میں کمی متوقع
02/02/2024 Duration: 06minسڈنی کے شمالی علاقے میں مال بردار ٹرین کی زد میں آ کر ایک مرد اور عورت ہلاک ہو گئے ہیں ، آسٹریلین شہری مہنگائی میں کمی کے ساتھ ہی شرح سود میں کمی کی امید کر رہے،سابق ٹروپیکل طوفان کیریلی جلد ختم ہونے والا نہیں ہے، مزید تفصیل کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ
-
What is Lunar New Year, and how is it celebrated in Australia? - چینی قمری سال کیا ہے، اور اسے آسٹریلیا میں کیسے منایا جاتا ہے؟
02/02/2024 Duration: 07min"Lunar New Year", also known as the "Spring Festival", has become a significant part of Australian culture. The celebration is so popular that Sydney's version is considered the largest outside Asia. - “(چینی) نیا قمری سال”، Lunar New Year جسے “جشنِ بہاراں” بھی کہا جاتا ہے، یہ فیسٹیول اب آسٹریلین ثقافت کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔ یہ جشن آسٹریلیا میں اب اتنا مقبول ہے کہ چینی نئے سال کی سڈنی میں ہونے والی تقریبات ,ایشیاء سے باہر سب سے بڑا جشن مانی جاتی ہیں۔
-
اسپورٹس راونڈ اپ: آل راؤنڈر مچل مارش نے کرکٹ آسٹریلیا کا سب سے بڑا ایورڈ جیت لیا
01/02/2024 Duration: 08minپاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں اکیڈمی قائم کر دی اور پانچ بار کی ورلڈ چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم تیسری بار مسلسل اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی۔
-
Who is behind Sydney's recent neo-Nazi activity, and should we worry? - سڈنی کی حالیہ نیو نازی سرگرمیوں کے پیچھے کون ہے، اور کیا ہمیں فکر مند ہونا چاہیے؟
01/02/2024 Duration: 07minSydney witnessed neo-Nazi incidents across three consecutive days over the Australia Day weekend, prompting fears the ideology is gaining popularity in Australia. So who are the people behind these incidents and should we be worried about a potential rise in neo-Nazism? - آسٹریلیا ڈے ویک اینڈ پر سڈنی میں مسلسل تین دنوں میں نیو نازی یا ہٹلرکے نظریے کے حامیوں سے جڑے واقعات دیکھنے میں آئے، جس سے یہ خدشہ پیدا ہوا کہ یہ نظریہ آسٹریلیا میں مقبول ہو رہا ہے۔تو ان واقعات کے پیچھے کون لوگ ہیں اور کیا ہمیں نیو نازی ازم میں ممکنہ اضافے کے بارے میں فکر مند ہونا چاہئے؟
-
نیوز فلیش 31 جنوری 2024: امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کو امریکی فوجیوں پر مہلک حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا
31/01/2024 Duration: 03minتھائی لینڈ میں گرفتار آسٹریلین شہری کو روس جلاوطنی کا سامنا اور کھیل میں، ایشین کپ کے کوارٹر فائنل کے لئے سوکوروز کے عبدل العزیز سعودی عرب کے النصر کلب سے کھیلیں گے۔
-
پاکستان رپورٹ: سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابقہ وزیر خارجہ کو 10، 10 سال قید با مشقت کی سزا
30/01/2024 Duration: 08minتحریک انصاف نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے پریذائڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیے ہیں۔
-
نیوز فلیش 30 جنوری 2024: جنوب مشرقی کوئنزلینڈ ایک بار پھر شدید موسم اور موسلادھار بارش کے لئے الرٹ پر
30/01/2024 Duration: 03minانسانی امداد کی ایک معروف تنظیم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا یو این ڈبلیو آر اے کی فنڈنگ میں کٹوتی کا فیصلہ لاکھوں افراد کے لیے موت کی سزا ہے اور کھیل میں، اولمپکس ڈوپنگ اسکینڈل کے دو سال بعد روس نے فگر اسکیٹنگ کا گولڈ میڈل واپس لے لیا۔
-
مہاجرین کی کہانیاں: شناخت، خاندان، ثقافت اور گھر چھوڑنےنے کا دکھ عمر بھر ساتھ رہتا ہے
29/01/2024 Duration: 20minپناہ گزینوں کے غم اکثر ایک جیسے ہوتے ہیں۔ ان کی اکثریت ایک نئی حقیقت کو تسلیم کرنے کی کوشش کے ساتھ اپنے چھوڑے ہوئے خاندان، گھر اور شناختی علامتوں سے بچھڑجانے کے مشترکہ دکھ کے ساتھ جیتی ہے۔سنئے آسٹریلیا آنے والے مہاجرین کے دکھ کی کہانیاں۔