Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
اسرائیل نے لبنان میں سرحد پار آپریشن شروع کر دیا
01/10/2024 Duration: 05minاسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بناتے ہوئے محدود زمینی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ فضائی حملوں کی مدد سے یہ کارروائیاں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد کی گئی ہیں۔
-
نیوز فلیش یکم اکتوبر 2024: اسرائیل نے لبنان میں زمینی حملے کے آغاز کی تصدیق کر دی
01/10/2024 Duration: 03minغزہ سے فرار ہونے والے فلسطینی خاندانوں کے لئے انسانی ویزے جاری کیے گئے ہیں اور پیٹر ڈٹن نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے مظاہروں میں حزب اللہ کے جھنڈے لہرانے سے متعلق قوانین منظور کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بلایا جائے
-
Pakistan announces new visa for Sikh pilgrims - پاکستان کا سکھ یاتروں کے لیے نئے ویزا کا اعلان
01/10/2024 Duration: 06minSpeaking to SBS Urdu, the High Commissioner of Pakistan, Zahid Hafeez Chaudhry, stated that Pakistan's doors are always open for Sikh pilgrims. Meanwhile, in a conversation with SBS Punjabi, Prabhajit Singh referred to this as a welcome step. - ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دروازے سکھ یاتروں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ دوسری جانب ایس بی ایس پنجابی سے بات چیت میں پربھجیت سنگھ نے اسے خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔
-
Refugees could be the simple answer to Australia's skills shortage - کیا مہاجرین آسٹریلیا میں ملازمین کی قلت کا حل بن سکتے ہیں؟
30/09/2024 Duration: 05minAustralia has a serious skills shortage yet many qualified refugees still struggle to find appropriate jobs. A new project aims to change that, by offering positions to those facing barriers, such as limited local experience. - آسٹریلیا میں ہنر مند کارکنوں کی شدید قلت ہے لیکن بہت سے ایسے پناہ گزین جو ملازمت کے اہل ہیں ملازمتیں تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ایک نئے پروجیکٹ کا مقصد اس صورتحال کو تبدیل کرنا ہے، خاص طور پر محدود مقامی تجربے کی کمی کو تربیت کے ذریعے پورا کر کےایک پناہ گزیں کی اچھے ملازم بننے کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔۔
-
وکٹورین پارلیمان مین جشن ولادت النبی ﷺ، متنوع پس منظر رکھنے والی کمیونٹی کی شرکت
30/09/2024 Duration: 06minپارلیمنٹ آف وکٹوریہ میں عید ملاد النبی ﷺ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کوشش کی گئی، متنوع پس منظر رکھنے والے کمیونٹی اراکین کی شرکت کے ذریعے آسٹریلین معاشرے کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے۔ زیر نظر تقریب کی کچھ تصوری جھلکیاں۔
-
نیوز فلیش 30 ستمبر 2024: بش فائر سیزن آج سے شروع ہو رہا ہے
30/09/2024 Duration: 03minکنٹاس کے انجینئرز ہڑتال پر , آسٹریلیا میں متعدی امراض پر قابو پانے کے لئے ایک مستقل مرکز کے قیام کا مطالبہ۔ مزید خبروں کے لئے سنئے اردو نیوز فلیش
-
کیا مکان کی ’’ری فنانسنگ‘‘ آپ کی شرح سود کم کر سکتی ہے؟
27/09/2024 Duration: 08minریزرو بینک کی جانب سے گذشتہ کچھ ماہ سے شرح سود تبدیل نہیں کی گئی ، وہ مکان مالک جو اپنا گھر ’’ری فنانس‘‘ کروانا چاہتے ہیں کیا یہ ان کے لئے درست اقدام ہوگا؟ ایس بی ایس اردو سے اس حوالے سے گفتگو کی ہے اشعر اشفاق نے جو خود اس عمل سے گزر رہے ہیں سنئیے اس پوڈ کاسٹ میں ۔
-
ہفتہ رفتہ 27 ستمبر 2024: آسٹریلین افراد کو جنگ کے خطرے کے پیش نظر لبنان سے باہر آنے میں مشکلات کا سامنا
27/09/2024 Duration: 08minناردرن ٹریٹری میں تیوی جزائر پر تربیتی مشق کے دوران ہلاک ہونے والے تین امریکی میرینز کے اہل خانہ کے لیے روایتی شفا یابی کی تقریب کا انعقاد ,گوگل نے آسٹریلیا میں ویب سرچز میں مصنوعی ذہانت کو شامل کرنے کے منصوبہ پیش کر دیا.
-
Is negative gearing a clever tax break or a contributor to the housing crisis? - نیگیٹیو گئیرنگ: ٹیکس کٹوتی کی اس پُرکشش سرمایہ کاری کا رہائیشی بحران سے کیا تعلق ہے؟
27/09/2024 Duration: 06minNegative gearing is a tax deduction strategy popular among investors in the Australian housing market. However, some believe it may create an imbalance in supply and demand. Join us for a conversation with Ali Chowhan, a chartered accountant and owner of an accounting firm, to gain further insights. - نیگیٹیو گئیرنگ ٹیکس کٹوتی کی ایک ایسی اسکیم ہے جو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ لیکن جب سرمایہ کار مکانوں کی قیمتوں میں اضافے کی امید میں نیگیٹیو گئیرنگ کی جانب بڑھتے ہیں، تو اس سے مارکیٹ میں سپلائی اور طلب میں عدم توازن پیدا ہو سکتا ہے۔اس کی تفصیل اکاؤنٹنگ فرم کے مالک اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ علی چوہان سے بات چیت میں سنئے۔
-
To survive soaring costs, these ‘good neighbours’ have come up with a clever solution - بڑھتے اخراجات سے نمٹنے کے لئے دو بزنس کرنے والوں کا منفرد اشتراک
26/09/2024 Duration: 06minBusinesses insolvencies are rising as operating costs soar and a growing number are defaulting on their tax debts, according to a credit reporting bureau. In Sydney, two entrepreneurs have joined forces to boost their incomes. - ایک کریڈٹ رپورٹنگ بیورو کے مطابق، کاروبار کرنے کے لئے اخراجات بڑھنے کے ساتھ ہی نا دہندہ کاروباری اداروں کے خسارے بڑھ رہے ہیں اور ایسے بزنس کی تعداد بڑھ رہی ہے جو قرضوں کی واپسی سے قاصر ہیں ۔سڈنی میں، دو کاروباری افراد نے اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے مل کر ایل نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔
-
نیوز فلیش 26 ستمبر 2024: آسٹریلین شہریوں کا کہنا ہے کہ لبنان سے نکلنا آسان ثابت نہیں ہو رہا
26/09/2024 Duration: 04minوزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی مقاصد کے لئے نیگیٹو گئیرنگ پالیسی کو تبدیل نہیں کریں گے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ لبنان میں اس وقت حالات مخدوش ہیں۔
-
سپر مارکیٹوں پر گمراہ کن ڈسکاونٹ کا الزام
25/09/2024 Duration: 09minآسٹریلوی صارفین کے قانون کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر سپر مارکیٹ کی بڑی کمپنیوں کو عدالت میں لایا جا رہا ہے۔ تو اگر کولز اور وول ورتھس قصوروار پائے جاتے ہیں تو کس قسم کے جرمانے کی توقع کی جاتی ہے اور صارفین بڑی کمپنیوں کو جوابدہ ٹھہرانے میں کیا کردار ادا کرسکتے ہیں؟
-
نیوز فلیش 25 ستمبر 2024: انتھونی البنیزی کا نیگیٹو گئیرنگ سے متعلق تبدیلیوں پر بات جیت سے گریز
25/09/2024 Duration: 03minافراط زر میں کمی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج رات [25 ستمبر کو] لبنان کے تنازعے پر ہوگا۔
-
پاکستان رپورٹ: پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر سپریم کورٹ میں اختلافات
25/09/2024 Duration: 11minسپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں بیٹھنے سے انکار کردیا ہے۔ حکومت نے آئینی ترامیم کا ڈرافٹ ایک بار پھر پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ممکنہ ملٹری ٹرائل سے متعلق درخواست نمٹا دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
Is democracy on the decline in Australia? - SBS Examines:کیا آسٹریلیا میں جمہوریت تنزلی کا شکار ہے؟
24/09/2024 Duration: 05minHome Affairs Minister Clare O’Neil has labelled democracy our most precious national asset. But some people say it’s at risk. - وزیر داخلہ کلیئر او نیل نے جمہوریت کو ہمارا سب سے قیمتی قومی اثاثہ قرار دیا ہے۔ لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ خطرے میں ہے۔
-
نیوز فلیش 24 ستمبر 2024: لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 462 افراد ہلاک
24/09/2024 Duration: 03minوزیر خارجہ پینی وونگ نے انسانی ہمدردی کے کارکنوں کے تحفظ سے متعلق ایک نئے اعلامیے کا مطالبہ کیا ہے اور ترک حکام نے ایک آسٹریلین خاتون کو مبینہ طور پر کرد قوم پرست گروپ کی حمایت کرنے کے الزام میں دہشت گردی کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔
-
Thinking of installing solar panels? Here's what you need to know - کیا آپ سولر پینل لگوانے کا سوچ رہے ہیں ؟ جانئیے اس سے متعلق ضروری معلومات
24/09/2024 Duration: 06minAustralia's warm climate offers an abundant supply of solar energy year-round, making solar power an increasingly significant contributor to the nation's electricity supply. Learn what the requirements are for installing solar power systems in your home. - آسٹریلیا کی گرم آب و ہوا کی گرم آپب و ہوا کے باعث ملک میں شمسی توانائی کی وافر سپلائی موجود ہے اور یہ شمسی توانائی آسٹریلیا میں بجلی کی فراہمی کے لئے ایک اہم حیثیت اختیار کرتی جا رہی ہے۔جانیں کہ آپ کے گھر میں شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب کے لیے کیا تقاضے ہیں۔
-
نیوز فلیش 23 ستمبر 2024: آسٹریلیا کی دو سب سے بڑی سپر مارکیٹوں پر جعلی ڈسکاؤنٹ کے الزامات پر مقدمہ
23/09/2024 Duration: 02minآسٹریلیا کی دو سب سے بڑی سپر مارکیٹوں پر جعلی ڈسکاؤنٹ کے الزامات پر مقدمہ, 193 ممالک کی موسمیاتی تبدیلیوں، جنگوں اور عدم مساوات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون پر ایک نئے معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔ کرکٹ میں تارکین وطن اور مہاجرین کی نچلی سطح پر شرکت میں اضافہ۔
-
ایک چھوٹا سا کام لوگوں کو کتنی خوشی دے سکتا ہے یہ خیال کونسل انتخاب میں حصہ لینے کا سبب ہے: شاہ نور
23/09/2024 Duration: 08minرواں سال آسٹریلیا کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے کونسل انتخابات میں امیدواروں کی بڑی تعداد متنوع ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھتی ہے۔ شاہ نور کا شمار بھی ایسے ہی امیدواروں کی فہرست میں ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے کا اہم مقصد لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیونٹی کے چھوٹے چھوٹے مسئلے حل کرنا انہیں بڑی خوشی فراہم کرتا ہے۔
-
Rooftop solar versus the cost of living crisis - کیا گھروں میں پیدا کردہ شمسی توانائی آسٹریلینز کو بجلی کے بڑے بلوں سے نجات دلا رہی ہے؟
20/09/2024 Duration: 05minThe Climate Council says solar is saving Australians a collective three billion dollars on power bills every year – and it's hoping to double these numbers. But experts are questioning how feasible this really is, as Aussies continue to grapple with the cost-of-living crisis. - موسمیاتی کونسل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی شمسی توانائی کی صنعت نے گزشتہ دہائی میں نمایاں طور پر ترقی کی ہے اور، سولر پینلز کے ذریعے آسٹریلینز سالانہ 3 بلین ڈالر بچاتے ہیں۔